پاکستان مسلم لیگ(ج) کے سربراہ اقبال ڈار نے کہا ہے کہ حکومت احتساب کے معاملے میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہ کرے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانون کے مطابق کڑی کارروائی کی جائے اور انہیں ہمیشہ کے لیے نشان عبرت بنایا جائے وطن عزیز کسی کرپشن کا متحمل نہیں ہوسکتا جمعرات کو انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان عالمے نقشے پر ایک اہم ترین ملک ہے اور اس خطہ میں اس کی اپنی اہمیت ہے اور ہمیں اپنے داخلی اور خارجی مسائل کے حل کے لیے لازمی طور پر بہترین سیاسی اور معاشی استحکام چاہیے جس کے لیے پوری قوم ہر شعبے میں بدعنوان عناصر کے خلاف متحد ہوجائے تاکہ ملک کی معیشت مضبوط ہوسکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام بہت باصلاحیت ہیں اور انہیں اپنے ملک سے محبت بھی ہے انہیں بہترین دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے جو انہیں ہر شعبہ میں دنیا کے بڑے ملکوں کے مقابلے میں لاکھڑا کرے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ حکومت اور اقتدار کو عوام کو خوشحال بنانے کے لیے بروئے کار لائیں
