سراج الحق 31 جنوری کو سرگودھا آئیں گے

جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق 31 جنوری کو سرگودھا آئیں گے جہاں وہ کمپنی باغ سرگودھا میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں عوامی مسائل کا حل پیش کریں گے۔زرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کی سرگودھا آمد پر دن دس بجے ورکرز کنونشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں اس حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت وقت کا کام آئین کی پاسداری عوام کو سہولیات مہیا کرنا ہے لیکن موجودہ حکومت نے عوام کی مسائل کے حل کی بجائے روز بروز اضافہ کیا اور مہنگائی بے روز گاری کا تحفہ دیا اور حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ہمارے قوی اثاثوں پر غیر ملکی کمپنیاں قبضے کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ،پاکستان اسٹیل مل،ریلوے،اور دیگر ادارے اسٹیبلشمنٹ چلا رہی حکومت کی اپنی کوئی سمت نظر نہیں آ رہی بلکے ڈنگ ٹپاو پالیسی پر گامزن ہے۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس کا منشور عوامی مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل دینا اور اسلامی اقدار کو فروغ دینا ہے اسی سلسلہ میں امیر جماعت سراج الحق 31 جنوری کو کمپنی باغ اجتماع میں عوام کو مسائل کے حل سرگودھا کے باشعور اور غیور عوام کے سامنے رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں