بزدار سے محمد اعجاز الحق کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں سابق رکن قومی اسمبلی محمد اعجاز الحق نے ملاقات کی ۔عثمان بزدار نے اس موقع پر کہاکہ سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے ۔ الزامات برائے الزامات کی سیاست کبھی کی نہ کریں گے ۔سابق حکمرانوں کے غلط منصوبوں کے باعث صوبے کاخزانہ خالی ہوچکاتھا۔انہوں نے کہاکہ پراپیگنڈا کرنے والے عناصرمخصوص ایجنڈا لیکر چل رہے ہیں اور ان عناصر کو قومی مفادات عزیز ہیں نہ عوام کی ترقی۔موقع پرست عناصرکی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔ ادھر وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مربوط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں پنجاب خوشحالی اور معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہا ہے ۔رواں مالی سال کیلئے 560ارب روپے کاریکارڈ ترقیاتی بجٹ دیا ہے اور ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصد کا تاریخی اضافہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے سابق حکومت کی طرح جعلی ترقی کی بجائے حقیقی ترقی پر مبنی ڈویلپمنٹ روڈ میپ دیا ہے اور ترقیاتی پروگرام تیار کرتے وقت منتخب نمائندوں سے مشاورت کی ہے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 25ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔پنجاب کی سو فیصد آبادی کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کریں گے ۔یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام ہماری حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے ۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 10فیصد اضافہ کیاگیا ہے جبکہ گریڈ1سے 19تک کے ملازمین کو 25فیصد خصوصی الاؤنس بھی دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن صوبے کے عوام کی ترقی نہیں چا ہتی۔ماضی میں کاغذات میں ترقی توہوتی رہی لیکن عوام ترقی کے ثمرات سے محروم رہے ۔سابق حکمران غلط پالیسیوں اورنمائشی منصوبوں سے صوبے کادیوالیہ کر چکے تھے ۔ہمیں 2018ء میں تباہ حال معیشت ملی لیکن حکومت نے دن رات محنت کرکے سابق حکمرانوں کی خرابیوں کو درست کیاہے اور صوبے میں معاشی استحکام کیلئے مشکل فیصلے کیے جن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں