دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان آنا چاہیے‘سرفراز

سری لنکن کپتان لہیرو تھریمانے نے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ دوسری ٹیموں کو بھی پاکستان آنے کا مشورہ دیں گے۔پاکستان نے کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی تھی۔سری لنکا کے کپتان لہیرو تھری مانے نے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے کیونکہ انہوں نے بہت اچھی فائٹ کی انہوں نے کہا کہ 297 اچھا اسکور تھا تاہم اس کے بعد ہم گیند سے ابتدائی 10-15 اوورز میں منصوبہ بندی کے مطابق کھیل پیش نہ کر سکے۔انہوں نے کہا کہ شکست کے باوجود مجھے اپنی ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر فخر ہے، داسن اور شیہان نے بہت عمدہ بیٹنگ کی جبکہ پاکستان کے اس باؤلنگ اٹیک کے خلاف گوناتھیلاکا کی سنچری بھی بہت بڑا کارنامہ ہے تھریمانے نے کہا کہ یہ میرا پہلا دورہ پاکستان ہے اور یہاں آ کر کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا اور یادگار رہا، میں دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان آ کر کھیلنے کا مشورہ دوں گاقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس ہدف کا تعاقب آسان نہیں تھا لیکن عابد علی نے شاندار بیٹنگ کی، انہوں نے جس طرح دباؤ کو جھیلا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔سرفراز نے کہا کہ ہماری فیلڈنگ اچھی نہیں تھی، ٹی20 سیریز میں فیلڈنگ بہتر کرنے کی کوشش کریں اور عمدہ کھیل پیش کریں گے اگر ہم نے ٹی20 میچوں میں بھی اس طرح فیلڈنگ کی تو سیریز نہیں جیت سکیں گے۔قومی ٹیم کے کپتان نے دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ ادا کیا

اپنا تبصرہ لکھیں