اڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پمز ، پولی کلینک اور کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال کا دورہ کیا ،ڈینگی مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ڈینگی مریضوں کے لئے مختلف ہسپتالوں میں تمام سہولیات میسر ہیں،اسلام آباد ہیلتھ کئیر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے سرٹیفائیڈ لیبز میں ڈینگی ٹیسٹ اٹھارہ سو روپے میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
