شوکت خانم ہسپتال نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری کردی ہے جبکہ اس سے قبل لاہور کی جناح ہسپتال بھی عمران خان کی میڈیکل رپورٹ جاری کر چکی ہے، عمران خان کی دونوں میڈیکل رپورٹوں میں واضح فرق سامنے آگیا ہے۔
جناح ہسپتال نے کہا تھا کہ عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی دوسری جانب شوکت خانم ہسپتال نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی صرف دائیں ٹانگ میں گولی کے چار ٹکڑے ملے ہیں جبکہ جمعے کو عمران خان خود بھی یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انھیں چار گولیاں لگی ہیں