شعیب ملک پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کا حصہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کا حصہ بن گئے ہیں، اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر کیا۔

اپنے بیان میں شعیب ملک نے کہا کہ ایک نیا دن، نیا چیلنج۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن میں کراچی کنگز کے لیے میدان میں نظر آؤں گا۔