سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے قطر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر عمران خان نے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا کے اس سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلے کی میزبانی ایک مسلم ملک کر رہا ہے۔
عمران خان نے فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
واضح رہے کہ فیفا فٹبال ورلڈکپ کا پہلا میچ آج میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔
میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے جہاں دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔