اسلام آباد کے شہریوں کے سماجی تحفظ کے لیے کام کریں گے عمران بخاری

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے یو سی 68 میں چیئرمین کے امیدوار عمران بخاری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور اسلام آباد کے شہریوں کے سماجی تحفظ کے لیے کام کریں گے انہوں نے کہا کہ شہر کے نوجوان اور یوتھ جماعت اسلامی کا ساتھ دے رہی ہے یہ ہمارے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں کرپٹ گھوڑے اسلام آباد میں کامیاب نہیں ہوں گے اسلام آباد کا بہتر مستقبل جماعت اسلامی سے وابستہ ہے ہر شہری اور نوجوان ترازو کے سفیربن رہے ہیں باشعورنوجوان عوام تک پیغام پہنچائیں کہ روپے پیسے سے زیادہ ان کا ووٹ قیمتی ہے اس خزانے کی کنجی سے وہ اپنی تقدیربدل سکتے ہیں اگروہ کرپٹ اور بددیانت ٹولے کی بجائے سراج الحق اور جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں گے توحقیقی اسلامی فلاحی ریاست ان کا مقدرہوگی