توقع ہے 8 ماہ میں جوا ہوا وہ ختم ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کا جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی پر موقف آگیا۔ تفصیلات کے مطابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ نئے آرمی چیف سے خدشات نہیں توقعات ہیں، عمران خان نے واضح کہا تھا میرٹ پر تعیناتی کریں کوئی اعتراض نہیں، عمران خان نے کئی بار کہا وہ میرٹ چاہتے ہیں پسند نا پسند نہیں، مشاورت سے فائدہ ہوتا ہے پوزیشن واضح ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف الیکشن کی تاریخ نہیں دے سکتے لیکن توقع ہے وہ اپنی رائے ضرور دیں گے، سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے الیکشن سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، گزشتہ 8 ماہ بہت بھاری گزرے توقع ہے اس کی تحقیقات کرائی جائیں گی، توقع ہے 8 ماہ میں جوا ہوا وہ ختم ہوگا اور ملک بہتری کی طرف جائے گا تاہم سیاسی بحران ختم کیے بغیر معاشی بحران ختم نہیں کیا جاسکتا۔