آٹو فنانسنگ میں کمی کا رجحان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے آخر میں مسلسل چوتھے ماہ آٹو فنانسنگ میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر میں 345ارب روپے کی آٹو فنانسنگ کی گئی جو کہ گزشتہ برس اکتوبر میں کی گئی 346 ارب روپے کی آٹو فنانسنگ کے مقابلے 0.1 فیصد کم ہے۔

آٹو فنانسنگ کے تازہ ترین اعدادوشمار رواں سال ستمبر کے مقابلے میں 1.4 فیصد کم ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی خریداری میں کمی کی وجہ ان کی قیمتوں اور شرح سود میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے آٹو فنانسنگ کو کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات، درآمد پر پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ چند ماہ میں مختلف اسمبلرز کے پلانٹ کی بندش گاڑیوں کی ترسیل میں تاخیر جیسے عوامل نے صارفین کو گاڑیوں کی خریداری کے عمل کو موخر کرنے پر مجبور کردیا۔تحریر جاری ہے‎

تاہم کچھ اسمبلرز بالخصوص چینی اور کورینز نے حال ہی میں بندرگاہ سے اپنی درآمد شدہ آٹو کٹس کی کلیئرنس کے بعد مکمل ادائیگی پر گاڑیوں کی فراہمی کی پیشکش شروع کردی ہے مگر بلند قیمتوں اور گزشتہ ماہ شرح سود میں کیا گیا اضافہ ان کی فروخت کو مزید تاخیر کا شکار کر سکتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں