انفارمیشن سیکرٹری کے لیے اسرار الحق مشوانی کامیاب ہوگئے ہیں،

اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں سردار طاہر محمود گروپ نے میدان مار لیا، مد مقابل گروپ کو بڑے مارجن سے شکست دی، جمعرات کو یہاں کنونشن سینٹر میں اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات ہوئے جس میں 1357 ممبرز نے اپنا حق رائے دیہی استعمال کیا اور سردار طاہر محمود کے فاؤنڈر اتحاد گروپ نے1039 ووٹ حاصل کیے اور مدمقابل گروپ کو304 ووٹ ملے،13 ووٹ مسترد ہوئے، پولنگ جناح کنونشن سینٹر میں صبح نو بجے شروع ہوئی اور پولنگ کے لیے دو گھنٹے کا وقت بڑھایا گیا یوں پولنگ شام سات بجے تک جاری رہی، سارا دن فاؤنڈر اتحاد کے کیمپ میں گہما گہمی رہی، انتخابی نتائج کے بعد کامیاب گروپ نے ریلی نکالی، اور حمائت کرنے والے ممبرز کا شکریہ ادا کیا، انتخابی عمل کی نگرانی چوہدری خالد محمود کی سربراہی میں بنائے گئے الیکشن کمشن نے کی جس میں چوہدری خالد محمود چیئرمین، لالہ ظہیر عباسی وائس چیئرمین، راجا بشیر عباسی(ممبر)، آغا احتشام (ممبر)، حفیظ عباسی (ممبر)شامل تھے، انتخابی نتائج کے بعد اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے انتخابات فاؤنڈر اتحاد پینل کی جانب سے صدارتی امیدوار سردار طاہر محمود اور ان کا پینل کامیاب ہوگیا ہے ان کے پینل میں سینیئر نائب صدر کے لیے، وحید اختر خان اور اظہر عباسی، نائب صدر کے لیے عبد المالک، میاں محمد یسین، بابر بھٹی اور راجا حامد، جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے چوہدری زاہد رفیق، ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے وحید احمد، ڈپتی سیکرٹری کے لیے محمد نعمان، انفارمیشن سیکرٹری کے لیے اسرار الحق مشوانی، یلفیئر سیکرٹری کے لیے کاشف منیر، سوشل میڈیا کے لیے عامر محمود، جائنٹ سیکرٹری کے لیے قاضی شاکر، فنانس سیکرٹری کے لیے منیر اختر، پریس سکرٹری کے لیے وحید خان، سپورٹس سیکرٹری کے لیے ذوالفقار علی بھی کامیاب ہوگئے ہیں، سن گلو کے چیئرمین مدثر فیاض چوہدری، سردار احسان احمد، کامران عباسی، بلال احمد، اعجاز احمد، حمید الرحمن ستی، نسیم شاہ، ذولقرنین عباسی، چوہدری محمد اکرم، عمران شبیر عباسی، ثاقب تاج عباسی، ملک ندیم اختر، سید عمران بخاری، منظور بنگش، آغا تنویر اور دیگر نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دی ہے