.
سوئی سدرن گیس کمپنی نے 23 دسمبر 2022 کو ادارے کے ہیڈ آفس آڈیٹوریم میں کھلی کچہری کا اجلاس بلا کر اپنے صارفین کو شکایت کے ازالےکے لیے ایک کھلا فورم فراہم کیا. منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن ,عمران منیار اور متعلقہ سینئر افسران نے پہلے سے رجسٹرڈ صارفین کے گیس سے متعلق سوالات کو ایک ایک کرکے منظم انداز میں سنا.
منیجنگ ڈائریکٹر نے صارفین کو یقین دلایا کہ ادارا اپنے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا حالانکہ سوئی سدرن کو موسم سرما کے دوران گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے مشکل چیلنج کا سامنا ہے اور اس کے نظام میں گیس کی شدید قلت بھی ہے. منیجنگ ڈائریکٹر کے علاوہ ڈسٹری بیوشن اور کسٹمر سروسز کے سینئر مینجمنٹ حکام بشمول عدنان صغیر صدیقی، اے ایس جی ایم (ڈسٹری بیوشن)، فصیح الدین فواد، اے ایس جی ایم (کسٹمر سروس)، محمد ریاض اے جی ایم (سیلز)، اسماعیل دلوش ڈی جی ایم (بلنگ) اور دیگر نے شرکت کی. کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے سربراہ, سلمان احمد صدیقی نے کچہری سیشن کی نظامت کی.
پرائم منسٹر ڈلیوری یونٹ (PMDU) کی ہدایات کے تحت روبرو سیشن کے عنوان سے کھلی کچہریوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو اپنی شکایات کے اندراج اور مسائل کا حقیقی وقت میں حل حاصل کرنے کے لیے ایک شفاف پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے. اس اوپن فورم کا اہتمام ادارے کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا تھا. صارفین کو کمپنی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے سوئی سدرن گیس ہیڈ آفس میں فزیکل سیشن کے بارے میں مطلع کیا گیا جس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو دعوت دی گئی کہ وہ اندراج کے لیے گوگل فارم پر اپنی اہم تفصیلات پُر کریں. صارفین کی شناخت کی تصدیق کے بعد ان کے استقبال اور رہنمائی کے لیے ہیڈ آفس میں ایک سہولتی کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا تھا.
صارفین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہیڈ آفس میں سوئی سدرن کی سینئر انتظامیہ کی زیر صدارت باقاعدہ آن لائن سیشنز کے علاوہ علاقائی ای کچہری سیشنز بھی ہر ماہ کراچی میں ضلعی سطح پر اور حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، نوابشاہ اور کوئٹہ میں بھی منعقد کیے جاتے ہیں. یہ سیشنز ہالا، ٹھٹھہ، میرپورخاص، بدین، دادو، کوٹری اور ادارے کے فرنچائز صوبوں سندھ اور بلوچستان میں دیگر تمام زونل دفاتر میں بھی منعقد کیے جاتے ہیں. PMDU کی ہدایات کے تحت کئی پبلک سیکٹر کمپنیوں کی طرح سوئی سدرن گیس نے بھی آن لائن فورمز کے علاوہ کراچی اور حیدرآباد میں کھلی کچہری کے چند فزیکل سیشنز کا بھی انعقاد کیا ہے.
شکریہ.
سلمان احمد صدیقی
ہیڈ اَف کارپوریٹ کمیونیکیشنز
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی
مزید معلومات کیلیے:
صفدر حسین
ڈپٹی مینیجر، میڈیا ریلیشنز
0323-821-3121
صدف عباس
ڈپٹی مینیجر، میڈیا ریلیشنز
0323-821-2971