پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا، جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے، یکم جمادی الثانی 1444 ہجری 25 دسمبر بروز اتوار کو ہوگی۔
وفاقی وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی نے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ جمادی الثانی اک چاند نظر آنے کے بعد رمضان المبارک کی آمد میں 3 ماہ سے بھی کم وقت یعنی چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مارچ 2023 کے چوتھے ہفتے سے رمضان المبارک کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔