ٹیکسلا جی ٹی روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ

راولپنڈی کے علاقے باہتر موڑ ٹیکسلا جی ٹی روڈ کے قریب ٹریفک حادثہ ہوا ہے جہاں ٹریلر کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بریک فیل ہونے پر ٹریلر نے تین سے چار موٹر سائیکلوں کو روند دیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔