معروف مبلغ اور عالمِ دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں والد کو دل کا دورہ پڑا ہے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یوسف جمیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔