بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ اورپاکستان کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران انٹری فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ دو وی آئی پی انکلوژرز کے علاوہ تمام اسٹینڈز میں داخلہ مفت ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اسٹینڈز میں فینز کو جگہ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ملے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 2 جنوری سے کراچی میں شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ کے دوران شائقین کا ٹرن آؤٹ بہت کم نظر آیا جس کے باعث انتظامیہ کو اسٹینڈز کو بھرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے پڑے۔