سورج غروب

الوداع 2022، پاکستان میں رواں سال کا آخری سورج غروب ہوگیا ہے، پاکستان میں رات 12بجے کے بعد نئے سال 2023 کا آغاز ہوجائے گا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں سال 2022 اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال کا باقاعدہ آغاز بھی ہوچکا ہے، نیوزی لینڈ میں سال نو 2022  کا شاندار آتش بازی اور جشن کے ساتھ آغاز ہوگیا، 12بجتے ہی آکلینڈ کا اسکائی ٹاور رنگوں میں نہا گیا۔ہر سال نیوایئرنائٹ کا آغاز نیوزی لینڈ سے شروع ہونے کے بعد سال نو کا جشن نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر اختتام پذیر ہوگا۔ آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر پر آتش بازی کا سماں دیکھنے والا تھا۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.549.0_en.html#goog_1498250554

دوسری جانب  پاکستان میں بھی رواں سال کا آخری سورج غروب ہوگیا ہے، پاکستان میں رات 12بجے کے بعد نئے سال 2023 کا آغاز ہوجائے گا۔ اسی طرح پاکستان نیوایئرنائٹ پر حکومت کی جانب سے آتش بازی اور ہوائی فائرنگ جیسے جشن منانے طریقوں پر سخت پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔تاہم کراچی میں انتظامیہ نے شہریوں کو ’’سی ویو‘‘ پر آنے کی اجازت دے دی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نئے سال کے موقع پر شہری ‘سی ویو’ پر سیروتفریح کیلئے آسکتے ہیں، ساحل پر کوئی پابندی نہیں۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق سی ویو پر عوام کی حفاظت کیلئے پولیس موجود رہے گی، پولیس ریسٹورنٹس اور دکانوں کو 8 بجے بند کرنے کا حکم دے چکی ہے۔دوسری جانب کراچی میں دو دن کے لئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔نئے سال کی آمد کے موقع پر کراچی میں دو دن کیلئے ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے، اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر کراچی ڈویژن میں دو دن کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے، اور یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے سال کی آمد کے موقع پر فائرکریکرز، ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی، ڈپٹی کمشنرز کو خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔