پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں 15جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہوگا اور 16 کو جیالا اگلا میئر بنے گا، لوکل الیکشن میں جو بھی جیتیں گے ہم قبول کریں گے، کراچی شہر ہر زبان بول نے والوں کا شہر ہے ، پیپلزپارٹی ہر طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کراچی میں بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سارے مسائل سے نکلنے کا واحد حل اور منشور قائد عوام ذوالفقار بھٹو اور محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کا منشور ہے، روٹی کپڑا مکان ہے، جب ماضی میں ملک مشکل میں تھا، دہشتگردی تھی، جمہوریت خطرے میں تھی تو پیپلزپارٹی نے ملک کو بچایا تھا اور مستقبل میں بھی پیپلزپارٹی کی ملک کو بچائے گی۔پیپلزپارٹی کی سیاست برابری اور مساوات کی سیاست ہے، میں جب کراچی کی کسی میٹنگز میں شریک ہوتا ہوں، تو عوام کو نظر آئے گا کہ کون سی جماعت عوام کی اور یکجہتی کی جماعت ہے، کون سی جماعت ہرشعبے کی نمائندگی کرتی ہے، وہ ایک ہی جماعت پیپلزپارٹی ہے ۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.549.0_en.html#goog_1593437077
دوسری جماعتیں جو نفرت کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں ، وہ کہتی ہیں کراچی ایک زبان اور ایک سوچ رکھنے والوں کا ہے، لیکن پیپلزپارٹی کہتی ہے کراچی شہر ہر زبان بول نے والوں کا شہر ہے ، پیپلزپارٹی ہر طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔ہم یکجہتی کے ساتھ ملک اور صوبے کو چلائیں گے۔ میں وزیراعلٰی مراد شاہ اور پوری ٹیم کی محنت کو سراہتا ہوں، مجھے کہا جاتا ہے کہ مراد علی شاہ کراچی کا وزیراعلیٰ ہے، جتنا بجٹ اور وقت کراچی پر خرچ کیا وہ کسی جماعت نے وسائل خرچ نہیں کیے۔ مصنوعی مینڈیٹ کراچی میں کھڑا کیا جاتا تھا، حال ہی میں دیکھا کہ 2018 کی سلیکشن میں یہاں کسی اور کو مسلط کیا گیا تھا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 15جنوری کو کراچی میں انتخابات ہوں گے، لوکل الیکشن میں جو بھی جیتیں گے ہم قبول کریں گے، جو کراچی کا اگلا میئر ہوگا وہ اسی میدان میں بیٹھا ہے، آنے والے الیکشن میں کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانیوں کے قاتلوں کو عمران خان نے اپنا مہمان بنایا، بارڈر پار جیل میں قید دہشتگردوں کو رہا کرکے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں لایا گیا، عمران خان جن کو واپس لایا وہ لوگ دہشتگردی اور جرائم میں ملوث ہیں، ہمیں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کے مفادات کو دیکھ کرپالیسی بنانا پڑے گی، پاکستان کی سالمیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے،دہشتگردی کو ختم کرکے رہیں گے، ہمیں امپورٹڈ کہنے والے عمران خان نے ملک میں دہشتگردی کو واپس امپورٹ کیا۔