وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی سمری پر وہی کریں گے جو آئین و قانون کہتا ہے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم الیکشن سے گھبرانے والے نہیں، وزیراعلیٰ کی سمری پر جو آئین کہتا ہے، حرف بہ حرف فالو کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کےلیے تیار ہیں، اتنے الیکشن لڑے ہیں ایک اور لڑلیں گے، ہم گھبرانے والے نہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ آخر میں جو عمران خان کے ساتھ ہونا ہے پھر پتا لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ابوظبی سے لوٹا ہوں، دورہ بہت اچھا رہا۔