لیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق محسن رضا نقوی کی تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے گورنر بلیغ الرحمان کو خط لکھ دیا ہے۔