سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلندی پر

ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ملک میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا۔ملک میں فی تولہ سونا 4900 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 500 روپے کا ہو گیا۔جبکہ 10گرام سونا 4201 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 67 ہزار 610 روپے کا ہو گیا۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11ڈالر بڑھ کر 1936 ڈالر فی اونس ہو گیا۔گذشتہ روز صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1لاکھ90ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر کی کمی سے قیمت1925ڈالر پر آگئی تاہم مقامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے بھا میں تیزی رہی اورفی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کے اضافے سی1لاکھ90ہزار600روپے ہو گئی اسی طرح1115روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ63ہزار409روپے پر جا پہنچی۔