ایئرچیف نے اڑایا، دونوں ایف 16 طیاروں نے فضا میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا ہے، آرمی چیف کا پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا میں آمد پر سربراہ پاک فضائیہ نے استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اسکواڈرن میں لے جایا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف 16طیارے میں پرواز کی۔ دوسرے ایف 16 طیارے کو ایئرچیف نے اڑایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دونوں ایف 16 طیاروں نے فضا میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی۔ اور دوبدو مقابلوں کی ریہرسل کی۔ آرمی چیف نے مشن کے بعد اسکواڈرن کے پائلٹس سے ملاقات کی۔آرمی چیف نے کہا کہ تربیت اور آپریشن کے لیے مسلح افواج میں روابط ناگزیر ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورلگن کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرچیف ایئرمارشل مجاہد انور خان کی ویژنری لیڈرشپ کو سراہا۔ ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
