جاپان میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد

جاپان میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ نے سفارتخانہ پاکستان میں جاپانی میڈیا کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کی۔

اس تقریب میں جاپان کے اہم ترین میڈیا اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جاپانی میڈیا نمائندگان کو پاکستان کے خوبصورت علاقوں اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔

اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے جاپانی میڈیا کو پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے موجود مواقع کے حوالے سے بریف اور حقائق سے آگاہ کیا۔

پاکستانی سفیر نے مسئلہ کشمیر پر بھی بات کی ۔

اس موقع پر جاپانی میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں ایسے مظالم معصوم کشمیریوں پر ڈھائے جا رہے ہیں جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

رضا بشیر تارڑ نے جاپان سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔