سمری تیار

) ڈریپ نے ادویات کی قیمتوں میں ساڑھے تین سو فیصد سے زائد اضافے کی سمری تیار کرلی گئی ہے، ٹائفائڈ، ملیریا، زکام سمیت 119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کی سمری تیار کر لی گئی ہے، 119 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری ارسال کردی گئی۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ڈریپ اور وزارت صحت نے تیار کی۔ ٹائفائڈ، ملیریا، زکام اور دیگر ادویات مہنگی کرنے کی سمری بھیجی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت پر بول پڑے۔انہوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور دستیابی سے متعلق شکوک و شبہات دور کر دئیے۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.554.2_en.html#goog_2100196347

مصدق ملک نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کا وافر اسٹاک موجود ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت ہے نہ خدشہ، قیمتوں میں بھی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔پمپ مالکان جان بوجھ کر قلت کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے ڈیلرز اور مالکان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔پٹرول کی ایل سیز کھلی ہیں، کوئی بندش نہیں لگائی، 15 فروری کو قیمت جائزہ لیں گے۔مصدق ملک نے کہا کہ 15 فروری سے قبل قیمت میں ردوبدل نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ گذشتہ رات ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول کی قلت کو جواز بناکر بیشتر پمپس بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔بتایا گیا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، سرگودھا، شکر گڑھ، خوشاب، گوجرہ، منڈی بہاء الدین سمیت دیگر شہروں میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، زیادہ تر پیٹرول پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند ہے جس کی وجہ سے چند کھلے پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں، اس حوالے سے شہریوں نے کہا ہے کہ جو پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہ موٹر سائیکل والوں کو 200 روپے کا پیٹرول فراہم کر رہے ہیں اور گاڑی والوں کو 500 روپے کا پیٹرول دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل یکم فروری سے پہلے بھی پنجاب کے بیشتر شہروں میں پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی تھی اور وزیر خزانہ اسحق ڈار کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی یہ قلت ختم ہوئی ملک بھر میں وافر مقدار میں پٹرول کی فراہمی شروع ہوگئی جب کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اس وقت پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کیلئے پمپس کی بندش کیخلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا، اوگرا حکام نے کہا تھا کہ پیٹرول پمپ بند رکھنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے، اس حوالے سے صوبائی چیف سیکریٹریز کے ذریعے ضلعی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جا رہی ہے، پیٹرول پمپس کی بندش کے معاملے کو جلد نمٹایا جائے گا۔