بلوچ نوجوانوں کو وفاق میں سرکاری محکموں میں ملازمت کے لیے عمر اور تعلیمی معیار میں رعائت دی جائے

پاکستان پریس کونسل کے سابق چیئرمین اور سینیئر ماہر قانون اور آئینی امور ڈاکٹر صلاح الدین مینگل ( صدارتی تمغہ امتیاز) نے کہا کہ بلوچستان میں خضدار میں آئی ایس ایس بی سینٹر قائم کیا جائے اور قلات سے ہر سال ایک سو سے زائد کیڈٹ لیے جائیں بلوچستان کے بلوچ نوجوانوں کو وفاق میں سرکاری محکموں میں ملازمت کے لیے عمر اور تعلیمی معیار میں رعائت دی جائے انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے انہیں باعزت روزگار دیا جائے اور انہیں معاشی مسائل سے آزاد کیا جائے تاکہ وہ ملکی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرسکیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے معاشی حاالت کی وجہ سے بلوچ نوجوان بھی پریشان ہے اور حکومت کو چاہیے کہ انہیں ملازمت دینے کے لییاقدامات کرے اور ان کے کوٹہ دس فی صد کیا جائے تاکہ انہیں وفاق کے محکموں میں ملازمت کے موقع میسر آسکیں، اگر حکومت اس طرح کے اقدامات اٹھا لیتی ہے تو یہ بات یقنی ہوگی کہ ملکی ترقی میں ان نوجونواں کا حصہ سب سے نمایاں ہوگا اور اس بارے میں حکومت جس قدر جلد اقدامت اٹھائے اسی قدر بہتر ہوگا