معروف سماجی کارکن، ماہر طب، اقوام متحدہ کے صحت عامہ کے پروگرام کے اہم رکن ڈاکٹر منور فیاض سنی فیصل آباد کے حلقہ این اے107 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے انہوں نے حلقہ کے عوام کی خواہش پر کاغذات نامزدگی داخل کرادیے ہیں اور اپنی انتخابی مہم شروع کردی ہے انہیں حلقہ کے عوام کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے، انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں ایک بہت بڑا کنونشن کیا جائے گا جس میں وہ اپنے حلقہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے منشور کا اعلان کریں گے جس کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کریں گے کنونشن میں اقلیتوں،کسانوں،مزدوروں،تاجر،صنعت کار برادری کے نمائندے شریک ہوں گے حلقہ میں عمائدین کی سربراہی میں ایک انتخابی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو مہنگائی،بیروزگاری،افراط زر،لاقانونیت کے خلاف لائحح عمل دے گی انہوں نے کہا کہ نا اہلی کرپشن اور بیڈ گورننس ملک وملت کے لیے بڑا بوجھ اور سیکیورٹی رسک بن گئی ہے عوام کے انتخابی جمہوری حقوق کے راستہ میں رکاوٹیں ہیں کسی بھی پارٹی نے اقتدار میں آ کر گڈ گورننس دینے اور اپوزیشن میں آئین،جمہوریت انتخابات اور پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے کچھ بھی نہیں کیا
