نوید افتخار چودھری نے پی پی 11 راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

راولپنڈی ۔نوید افتخار چودھری نے پی پی 11 راولپنڈی سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔ پی ٹی آئی نوجوانوں کے ہر دل عزیز رہنما نوید افتخار چوہدری نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی 11 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔یوتھ ونگ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ نوید افتخار علاقے کی اکثریتی گجر برادری کے چشم و چراغ ہیں ۔پارٹی قیادت میں ان کی فیملی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے ۔ک۔سنی ہی میں لائیں موومنٹ میں عمران خان کے شامی بشانہ کھڑے نظر آئے ۔انہوں نے پارٹی قیادت کبھی مایوس نہیں کیا ان کا گھر 502 گجر ہائوس پارٹی کی سرگرمیوں کا مرکز بن چکا ہے عمران خان ،شاہ محمود قریشی اسد عمر عامر محمود کیانی سیف اللہ نیازی کے پسندیدہ یوتھ لیڈر ہیں وہ مانیٹرنگ ٹیم کے پنجاب کے صدر بھی رہے ہیں اور پورے صوبے میں پارٹی کے لئے کام کیا ہے ۔نہ صرف پاکستانی میڈیا بلکہ انڈین چینیلنز پر نمایندگی کر چکے ہیں
انہوں نے گزشتہ ہفتہ لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی ملاقات بھی کی ۔نوید افتخار ہی ٹی آئی کے سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور عمران خان کے پرانے ساتھی انجنیئر افتخار چودھری کے صاحبزادے ہیں
نوید افتخار پیشے کے لحاظ سے پٹرولیم انڈسٹری سے وابستہ ہیں انہوں نے قائد اعظم یونیورسٹی سے جیو فزکس میں ڈگری حاصل کی ہے اور ایم فل کر رکھا ہے وہ اس سے پہلے نوجوانوں کی سیاست میں بھر پور حصہ لے چکے ہیں وہ راولپنڈی یوتھ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے حیثیت سے کام کر چکے ہیں انہیں قیادت کا بھر پور اعتماد حاصل ہے اس وقت نارتھ پنجاب یوتھ ونگ کے بڑے متحرک سیکرٹری جنرل ہیں پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور نارتھ پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی کے بااعتماد ساتھی ہیں
نوید افتخار الیکٹرونک میڈیا پر پارٹی کی بخوبی نمائیندگی کرتے ہیں وہ عمران خان کے ساتھ وزیرستان مارچ میں بھی موجود تھے ۔نوید افتخار چودھری نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پارٹی نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کو میرا نام بھی بھیجا ہے ۔اھر پارٹی نے مجھے نمائیندگی بنا کر انتحابات میں جانے کا کہا تو انشاء اللہ سیٹ جیت کر دکھائیں گا ۔نوید چودھری نے مزید کہا کہ عمران خان اس وقت پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے لیڈر بن کے ابھرے ہیں ۔موجودہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے مہنگائی ،لاقانونیٹ ،فسطائیت نے پنجے گھاڑ رکھے ہیں
انہوں نے پنڈی کی نوجوان لاہور کی طرح عمران خان کی جیل بھرو تحریک میں بھرپور حصہ لیں گے اور دفعہ 144 کی واضح طور پر خلاف ورزی کریں گے اور جیل بھر دیں گے
نوید افتخار چودھری نے کہا انشاللہ سال رفتہ میں عمران خان ایک بار پھر پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گیں