اگر آپ کھانا بناتے ہیں تو یقیناً آپ نے کئی ڈشز اور ریسیپیز آزمائی ہوں گی، لیکن کیا آپ نے کبھی لہسن کی سبزی بنائی اور کھائی ہے؟
لہسن کھانے میں ڈلتا ضرور ہے، لیکن کیا کبھی لہسن کی سبزی بنانے کے بارے میں آپ نے سنا ہے؟
آج ہم آپ کو لہسن کی سبزی بنانے کی انوکھی ترکیب بتائیں گے جو آپ کے ذائقے کو ”لہسن لگا دے گی“۔
لہسن کی سبزی بنانے کیلئے آپ کو کچھ اجزاء درکار ہوں گے۔
اجزاء
- لہسن کی پوتی
- نمک
- گرم مصالحہ
- ادرک کا پیسٹ
- ایک کپ دہی
- ہلدی
- دھنیا
- لال مرچ
- مکھن
- لیموں کا رس
- ایک کپ مٹر
- ایک کپ کوکنگ آئل
ترکیب
- ایک کپ کوکنگ آئل کو اچھی طرح گرم کرلیں اور اس میں 3 سے 4 لہسن کی پوتیوں کو اچھی طرح فرائی کرلیں۔
- جیسے ہی لہسن کی پوتیاں ہلکی براؤن ہونے لگیں ان کو نکال کر الگ کرلیں۔
- اب اس آئل میں ایک چمچ ادرک کا پیسٹ، 1 کپ مٹر چھیلے ہوئے، 1 چمچ لال مرچ پاؤڈر، 1 چمچ نمک، 1 چمچ لیموں کا رس، ¼ چمچ ہلدی، 1 چمچ گرم مصالحہ، آدھا چمچ مکھن، 1 کپ دہی ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور مصالحہ تیار کریں۔
- جب مصالحہ تیار ہوجائے تو اس میں فرائی کیا گیا لہسن ڈال کر اچھی طرح پکانے کیلئے پانچ منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک دیں۔
- جب یہ اچھی طرح پک جائے تو ایک سے دو ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔
لیجیے مزیدار لہسن کی سبزی بن کر تیار ہے۔
لہسن کے فوائد

یہ چھوٹی سی سبزی آپ کے کھانے کو مزیدار ذائقہ دینے سے کہیں زیادہ خاصیت ہے۔
لہسن میں آپ کے لئے بہت سے وٹامنز اور معدنیات جیسے مینگنیز ، سیلینیم ، وٹامن سی ، وٹامن بی 6 ، اور دیگر اینٹی آکسیڈینٹ ، بشمول ایلیسن بھری ہوئی ہیں۔
لہسن کے صحت سے متعلق فوائد کو صدیوں سے قبول کیا گیا ہے۔
قدیم یونانی معالج ہپپوکریٹس نے اسے ہر قسم کی بیماریوں کے علاج کے لئے تجویز کیا تھا۔
اب جدید ادویات لہسن کی شفا بخش خصوصیات کو بھی قبول کررہی ہیں۔
ایک حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لہسن کھانے سے خون کی رگوں کو آرام دینے اور خون کے بہاؤ میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔