ایوان صدر میں سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے زیر اہتمام کاروباری خدمات پر ایوارڈ دیے جانے کی تقریب

صدر عارف علوی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت میں سمال بزنس کی بہت اہمیت ہے ماضی میں چھوٹے کاروبار ہی معیشت میں بہتری لانے کا سبب تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں کاروباری قواعد میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی نظر رکھنی چاہیے اور ملک میں دستاویزی معیشت کی راہ میں مزاحمت کرنے کی بجائے اس کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، ایوان صدر میں کاروباری شعبے میں نمایں خدمات انجام دینے والے افراد میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ رشوت، اقرباء پروری اور سفارش معاشروں کو کھا جاتی ہیں اور انصاف کا قتل ہوتا ہے، ایوان صدر میں سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے زیر اہتمام نما یاں کاروباری خدمات پر ایوارڈ دیے جانے کی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی،تقریب سے بزنس مین پنل گروپ کے سربراہ میاں انجم نثار کے علاو سرگودھاچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر امتیاز ڈوگر، بانی صدر شیخ آصف اقبال اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا، بعد میں کاروباری شعبہ میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ دیے گئے، ایوارڈ لینے والوں میں سن گلو کے چیئرمین مدثر فیاض چوہدری بھی شامل تھے،