تحریک انصاف میں شمولیت

سربراہ مسلم لیگ ضیاء اعجاز الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق کی زمان پارک لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں انہوں نے پی ٹی آئی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔