سوال :بعض مرتبہ دانتوں کے درمیان گوشت یا روٹی کا ٹکڑا پھنس جاتا ہے، اگر اس ٹکڑے کو زبان سے نکال کر نگل جائے تو کیا روزہ فاسد ہو جائے گا ؟
جواب : اس سلسلے میں صاحب ہدایہ علامہ برہان الدین مرغینانی لکھتے ہیں۔ دانتوں کے درمیان سے گوشت کا ٹکڑا کھا لیا تو اگر قلیل مقدار میں ہے تو روزہ نہیں ٹوٹے گا اور اگر زیادہ ہے تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔ ( ہدایہ 651/3) قلیل مقدار یعنی چنے سے چھوٹا ہو اور چنے کے برابر ہو تو وہ بڑا ہی کہلائے گا۔ (بدایہ 652/3)