سپریم کورٹ نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا 8 کا اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے پر غور کرے گا۔الیکشن کمیشن اہم اجلاس میں فیصلے پر غور کرے گا۔تفصیلی فیصلہ موصول ہونے پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔جب کہ ذرائع الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ مل گئی،باقی ماندہ مراحل جلد مکمل ہو جائیں گے۔سپریم کورٹ فیصلے سے قبل ہی تیاریاں جاری رکھی گئیں۔صاف و شفاف انتخابات کے لیے تمام مراحل مکمل ہیں۔فنڈز ، سیکیورٹی فراہم ہو تو الیکشن کا کوئی مسئلہ نہیں۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں 14مئی کو انتخابات ہوں گے
