کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اپنی رمضان امداد کے طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں 171 ٹن سے زیادہ خوراک کی مد میں مختلف اجناس تقسیم کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ سلمان امدای مرکز نے البانیہ کے ڈیلوائن گورنریٹ اور ڈائبر کاؤنٹی کی میٹ میونسپلٹی میں 600 افراد کے لیے چھ ٹن سے زیادہ خوراک کے تھیلے تقسیم کیے ہیں۔