لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے،

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بھر میں آج لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے، اس حوالے سے مساجد میں خصوصی انتظامات کیے جانے کے بعد معتکفین اور مساجد کی سخت سکیورٹی کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں۔

اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20 ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوئے اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا۔

ملک کی بیشتر مساجد میں اس حوالے سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں