بھارت کی ریاست آسام میں 11 ہزار سے زائد ڈانسرز اور ڈھولچیوں نے ایک ساتھ پرفارمنس کرکے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق آسام کے شہر گوہاٹی کے اسٹیڈیم میں ریاست بھر کے مرد و خواتین ڈانسرز اور ڈھولچیوں نے روایتی ’بیہو ڈانس‘ پر پرفارمنس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔
تمام افراد نے آسامی روایتی لباس پہن رکھا تھا اور انہوں نے وہاں کے روایتی رقص ’بیہو‘ پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔