کوئیٹہ ڈویلپمنٹ محاذ کیو ڈی ایم کے قائد و سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران عبدالمتین اخونزادہ ، سنئیر راہنماؤں نذر محمد بڑیچ ،نذیر احمد بازئی ، شیخ عامر خان ایڈووکیٹ مندوخیل،فرید بگٹی ، حاجی سلیم ناصر ، عبیداللہ خلجی، جعفر خان کاکڑ، ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ ، نجیب اللہ خاں اچکزئی ، عبدالہادی کاکڑ ، ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ سید فضل الرحمان شاہ ،عجب خان ناصر اور دیگر ممبران نے مردم شماری کے پورے مراحل میں انتظامیہ کی غفلت و کوتاہی اور سیاسی جماعتوں کی خاموشی اختیار کرنے کے بھیانک نتائج سامنے آنے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ کیو ڈی ایم کی تشخیص و احساس درست نکلا کہ کوئٹہ لاوارث شہر ہے جسے لوٹنے والے بیوروکریسی اور سیاسی اشرافیہ دونوں اپنا نہیں سمجھتے ہیں جس کے باعث معاشرتی پسماندگی و احساس دردمندی سے محروم لاکھوں انسانوں کے ساتھ کھیلواڑ جاری رکھا گیا ہے جس کے روک تھام کے لئے اسٹیک ہولڈرز بدلنے اور اسٹیٹس کو فریز کرنے کی ضرورت ہے بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کیو ڈی ایم متبادل ترقیاتی اپروچ اور انسانی زندگیوں میں عظمت و حفاظت زندگی کے لئے ضروری ہے کہ اس پورے منظر نامے کو 💓❤️ تبدیل کر کے عام آدمی کے مفادات کے تحفظ و کامیابی حاصل کرنے کے لئے درست راستے کا تعین کیا جائے
بیان میں مردم شماری کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ کیو ڈی ایم کا معنی خیز و معتبر گفتگو کے لئے ادارہ شماریات کے عہدیداران و آفیسرز کی کوتاہی کے مرتکب عملے کے ساتھ چیف سیکرٹری اور کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ براہ راست ناکامی سے دوچار رہے ہیں اس لئے کیو ڈی ایم ضروری سمجھتی ہے کہ تفصیلی تبادلہ خیال کے انعقاد کے ساتھ سول سوسائٹی اور نوجوانوں کے تنظیموں کے اشتراک سے جنگی بنیادوں پر استوار لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور کمشنر مردم شماری کے ساتھ ساتھ گورنر اور وفاقی پارٹیوں کے سربراہان کردار ادا کرکے تاریخ میں توسیع کے بعد مضبوط بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کیا جائے گا###
