کراچی ایکسپریس کی برنس کلاس بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی برنس کلاس بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ٹرین ہلکی ہونے پر مسافروں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں، حادثے کے باعث اپ ٹریک معطل ہوگیا۔

ڈی ایس ریلوے محمود الرحمن لاکھو کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگی تاہم بوگی میں موجود تمام 17 مسافر محفوظ رہے۔

آگ سے متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کے اگلے حصے کو خیرپور جبکہ پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کیا جائے گا۔

حادثے کے باعث اپ ٹریک مکمل طور پر معطل ہے جو بحال ہونے تک کراچی سے پنجاب جانے والی ٹرینوں کو گمبٹ سے پہلے اسٹیشنز پر روکا جائے گا۔

فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر بوگی میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے