ساہیوال نسل کی گائے

پاکستان میں موجود گائے کی تمام نسلوں میں ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتوجانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی ہے جبکہ مذکورہ گائے نہ صرف 24گھنٹے میں 28کلوگرام سے زائد دودھ دینے کی صلاحیت کی حامل ہے بلکہ یہ ریڈ گولڈ گائے خوبصورتی کے اعتبار سے بھی دنیا بھر کی تما م گائیوں سے زیادہ بہترین ثابت ہوئی ہے۔محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے ذیلی ادارے تحقیقاتی مرکز برائے ساہیوال نسل گائے جھنگ کے ترجمان نے بتایاکہ لائیو سٹاک سیکٹر کا دیہی ترقی و معیشت میں اہم کردار ہے جبکہ حکومتی سطح پر ساہیوال نسل کی گائے کی دیکھ بھال اور افزائش کیلئے مزید کوششیں جاری ہیں لہٰذاہمیں بھی چاہیے کہ ساہیوال نسل کے اپنے جانوروں کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں