’بغیر محرم‘ حج پرمٹ کے اجرا کا طریقہ کار

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’بغیر محرم‘ حج پرمٹ کے اجرا کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ جو سعودی شہری بغیرمحرم حج پرمٹ جاری کرانا چاہتے ہوں وہ وزارت داخلہ کے ماتحت محکمہ احوال مدنیہ (سول افیئرز ڈپارٹمنٹ) سے رجوع کریں پھر آن لائن درخواست سیکشن کا انتخاب کریں اس کے بعد حاجی کے ہمسفر (مرافق) کا تعین کریں۔ ہمراہ کے رشتے کی نشاندہی کریں۔