فاطمہ بھٹو اور جبران کا نکاح ہوگیا۔

سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور جبران کا نکاح ہوگیا۔

 ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ نکاح کی مختصر تقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی گئی۔