سیاحتی مقام کاغان کے قریب گلیشیئر پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے اور کاغان سے ناران جانے والی سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔
خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کے ترجمان محمد سعد نے کہا ہے کہ سیاح کاغان تک سفر کر سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ سیاح ناران کے سفر سے گریز کریں۔