دلچسپ واقعہ اسلام آباد میں پیش آیا ہے جہاں کیپیٹل ڈیوپلمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے سڑک پر لگی گارڈ ریل پر پین سے اپنا نام اور فون نمبر لکھنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش فخر نامی صارف نے تصویر شیئر کی جس میں شبیر نامی ایک شہری نے سڑک پر لگی گارڈ ریل پر اپنا نام اور فون نمبر لکھا ہوا تھا۔
مہوش نے اس پر سی ڈی اے کے چیئرمین نُورالامین مینگل اور سی ڈی اے کے ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شبیر تنہا ہے۔ شبیر کو کال کریں۔‘