پاکستان میں سعودی عرب کے سینیئر سفارت کار ماجد بکر بکر کا کہنا ہے کہ ’سعودی کمپنیاں پاکستان سے ہنرمند افراد کو بلانا چاہتی ہیں کیونکہ وہاں پر بہت زیادہ کام ہو رہے ہیں اور ورکرز کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔‘
ماجد بکر بکر، جو پاکستان میں سعودی عرب کے لیبر اتاشی ہیں، نے ایک خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ’پاکستانیوں کو سعودی عرب میں بطور محنتی ورکر کے جانا جاتا ہے اور وہ اچھے اور تربیت یافتہ کارکن ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’پاکستانی کارکنوں کی سہولت اور انہیں سعودی عرب پہنچنے سے پہلے متعلقہ شعبوں میں تربیت دینے کے لیے سعودی عرب پاکستان کے اندر کئی منصوبے شروع کرنے والا ہے۔‘