معیشت مضبوط کرنے والے کاروباری ادارے گزشتہ کئی سالوں سے بحران کا شکار ہیں

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے سیکرٹری انفارمیشن اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ حکومت‘ ایف بی آر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے ساتھ مل کر ٹیکسز میں کمی بیشی کا فیصلہ کرے کیونکہ ایسو سی ایشن اس کیس میں اسٹیک ہولڈر اور اہم فریق ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ملکی معیشت ٹیکسز کے بغیر نہیں چل سکتی اس پر سب کا اتفاق ہے مگر یہ بات بھی ذہن میں رکھی جائے کہ ناجائز اور نہ مناسب ٹیکسز سے معیشت کو مضبوط بنانے والی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری بھی نہیں چل سکتی بہتر یہی ہوگا کہ حکومت بجٹ میں جس طرح کی بھی ٹیکس ریفارم کرنا چاہتی ہے ان ریفارم سے پہلے ملکی معیشت کا جائزہ لیا جائے اور اور دیکھا جائے کہ معیشت مضبوط کرنے والے کاروباری ادارے گزشتہ کئی سالوں سے بحران کا شکار ہیں اس صورت حال کو مد نظر رکھ کر فیصلے کیے جائیں اگر حکومت اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرے گی تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے ورنہ مشکلات رہیں گی جس سے کاروباری طبقہ اور حکومت کو بھی فائدہ نہیں ہوگا ہم حکومت اور ملکی معیشت کا فائدہ چاہتے ہیں اس لیے مطالبہ ہے کہ حکومت اس میں اصل اسٹیک ہولڈر کے طور پر اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے ساتھ مل کر فیصلے کرے

اپنا تبصرہ لکھیں