پاکستان کے سفیر سعودی عرب میں

سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر احمد فاروق نے منگل کو سعودی عرب کے نائب وزیر برائے پروٹوکول امور عبدالمجید السمری کو اسناد سفارت کی کاپی پیش کردی۔
یاد رہے کہ پیر کو نئے پاکستانی سفیر احمد فاروق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا تھا کہ ’انہوں نے بطور پاکستان کے سفیر سعودی عرب میں چارج سنبھال لیا ہے‘۔