سعودی شہری لبنان سے فوراً نکل جائیں: سعودی سفارتخانہ فیس بک ٹویٹر واٹس ایپ بین الاقوامی 05/08/202305/08/2023 31 مناظر لبنان کے دار الحکومت بیروت میں موجود سعودی سفارتخانے نے سعودی شہریوں کو ملک سے فوراً نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’لبنان موجود شہری فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں‘۔ سعودی سفارتخانے نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ مسلح نزاع کے مقامات سے دور رہیں اور مختلف فیہ مسائل کے متعلق کسی سے بات نہ کریں۔ سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’موجودہ حالات کے پیش نظرسعودی شہریوں کے لیے لبنان جانے پر پابندی ہے‘۔