برکس ہم منصبوں کے درمیان اتحاد پر زور

چین کے صدر شی جن پنگ نے عالمی ہنگامہ خیزی اور تبدیلی کے اس دور میں جنوبی افریقہ میں ایک سربراہی اجلاس میں اپنے برکس ہم منصبوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ترقی پذیر ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے بلاک کے رہنما جوہانسبرگ میں ملاقات کررہے ہیں جس کے ایجنڈے میں سرفہرست نئے اراکین کی شمولیت کے لیے فریم ورک اور معیار کا تعین ہے۔

برکس کے تمام اراکین نے عوامی طور پر اس بلاک میں توسیع کی حمایت کی ہے لیکن اس حوالے سے اختلاف برقرار ہے کہ گروپ میں کتنے مزید اراکین ہونے چاہئیں اور اس میں کتنی جلدی توسیع کی جانی چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں