اثرا نے ہجرت نبوی پر نئی تحقیقی کتاب شائع کر دی

کنگ عبد العزیز ثقافتی سینٹر’اثرا‘ نے ہجرت نبوی پر نئی تحقیقی کتاب شائع کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اثرا نے رواں سال 26 نئی کتابیں بھی شائع کی ہیں جن میں نمایاں ترین کتاب ہجرت کے متعلق ہے۔
اثرا نے ہجرت نبوی پر مشتمل کتاب کی رونمائی ریاض کتاب میلے میں کی گئی ہے۔
اثرا کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’کتاب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کی تفصیلات ہیں۔‘
’یہ مبارک سفر 8 دن تک جاری رہا جس میں 450 کلو میٹر کی مسافت طے کی گئی تھی۔‘
’کتاب  کی تیاری میں متعدد مورخین اور محققین کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔‘
’نئی کتاب بڑے حجم کی ہیں جس میں 240 صفحات ہیں اور اسے کئی أبواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔‘
اپنا تبصرہ لکھیں