اسلام آباد سمال چیمبر آف ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر سجاد سرور‘ اور چیمبر کے رہنماؤں عمران شبیرعباسی‘ رانا محمد ایاز‘ بانئی صدر کامران عباسی‘ چوہدری سعید‘ ثاقب تاج عباسی اور دیگر نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخاب میں بزنس مین پینل کے صدر میاں انجم نثار اور دیگر امیدواروں کی کامیابی پر گروپ لیڈر طارق سعید کو مبارک باد دی ہے اور انہیں یقین دلایا کہ فیڈریشن کی بہتری اور اسے باوقار فورم بنانے کے لیے اسلام آباد سمال چیمبر کی خدمات اور تعاون ہمیشہ انہیں میسر رہے گا اور اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز آئندہ بھی اپنا فعال کردار ادا کرے گا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے انتخاب میں حالیہ تبدیلی ہی اصل تبدیلی ہے کیونکہ متعدد سالوں سے ایک ہی چہرے منتخب ہو رہے تھے اور فیڈریشن کے پیلٹ فارم کو تاجروں کی فلاہ و بہبود کے لیے استعامل نہیں ہو رہا تھا بلکہ دوستیاں نبھائی جارہی تھیں انہوں نے کہا کہ تاجر اور صنعت کار برادری کھلی آنکھوں سے فیصلہ کرتی ہے اور پھر اس قیادت پر اندھا اعتماد کرتی ہے جسے وہ ذمہ داریوں کے لیے اہل اسمجھتی ہے اس لیے ہم نو منتخب قیادت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماضی کو بھول کر فیڈریشن کی ترقی اور فلاحو بہبود کے لیے ایک نئی مثال قائم کرے تاکہ ملک کی معیشت میں ترقی اور تاجروں اور صنعت کاروں کی فلاح کے لیے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اس فورم سے حکومت کو قابل عمل تجاویز دی جاسکیں
